18 اکتوبر 2011 - 20:30

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں واقع دہشتگرد گروہ پی کے کے، کے اڈوں پر بمباری کی ہے۔

ابنا: ترکی کے فوجی طیاروں نے آج شمالی عراق میں دہشتگرد گروہ پی کے کے کے اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے قندیل کے علاقے میں کۓ گۓ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجی عراق کی سرزمین میں چار کلومیٹر اندر تک گھس گۓ ۔ دریں اثناء پی کے کے دہشتگرد گروہ کے عناصر نے جنوب مشرقی ترکی میں واقع صوبہ حکاری کے چوکورجا علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے چھبیس ترک فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ہے۔ ترک صدر عبداللہ گل نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ دہشتگردوں سے شدید انتقام لیا جاۓ گا۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ پی کے کے نے انیس سو چوراسی سے ترک حکومت کے خلاف اپنی سرگرمیوں کا آغازکیا جن کے دوران اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔...........

/169